لاہور : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہے، اس لحاظ سے اس وقت پٹرول کی قیمت 240 روپے لیٹر ہونی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہے، اس لحاظ سے اس وقت پٹرول کی قیمت 240 روپے لیٹر ہونی چاہئیے، قیمت کم کرنے کی وجہ سے ہرماہ 104 ارب روپے حکومت برداشت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی شہری مڈل اور لوئر کلاس اور تنخواہ دار طبقے کو متاثر کررہی ہے، اس سال مہنگائی 8 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، گروتھ ریٹ ساڑھے 5 فیصد تک ہوگی۔
شوکت ترین نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں ایکسپورٹس 50 ارب ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ ہے، ہم نے چین سے کہا ہے کہ اپنی چھوٹی صنعتیں پاکستان میں شفٹ کریں، زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لئے تعاون مانگا ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے تعاون کا کہا ہے، ہم نے چین سے امداد نہیں بلکہ تجارت میں توازن مانگا ہے، اس سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں اصلاحات لارہے ہیں، اگلے چار سال میں ایک اعشاریہ 4 کھرب روپے نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت دیں گے، کامیاب جوان پروگرام کو کوئی ختم نہیں کرسکے گا، ہمارا پروگرام ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بناکر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کریں گے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 4 hours ago





