واشنگٹن : نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نئی انتظامیہ کو معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے جو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کیا گیا ۔ حکومت سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن کاکہنا تھا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور بہتر حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کااظہار کرتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ انٹونی بلنکن نے اس سے قبل یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو قبول کرنے کے بدلے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے امریکہ کے کیے گئے وعدوں کا بھی جائزہ لے گا ۔
سابق صدرٹرمپ اور ان کے سیکریٹری برائے خارجہ مائیک پومپیو نے دور اقتدار کے اختتامی ہفتوں میں مشرق وسطی میں "امن معاہدوں" کے خاتمے کا جائزہ لیا تھا ۔ یہ امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کیے جانے کا معاہدہ ہے ، جس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سمیت فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔ یہ ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ کی فروخت کی ڈیل تھی ۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس 13 اگست کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اپنے سفارتی تعلقات کو معمول پرلانے پر اتفاق کیا ہے۔
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 9 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 8 گھنٹے قبل

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 3 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 8 گھنٹے قبل