جی این این سوشل

تجارت

مہنگائی نے چھوٹے کسانوں کیلئے کاشتکاری ناممکن بنا دی

ملتان: جنوبی پنجاب کے کسانوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ حکومتی ٹیکسوں کے باعث کھاد کے بعد زرعی آلات بھی 20سے 25 فیصد مہنگے کردیئے گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہنگائی نے چھوٹے کسانوں کیلئے کاشتکاری ناممکن بنا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق نئے سال میں بھی کاشتکاروں کےلیے مشکلات کم نہ ہو سکیں، ملتان سمیت جنوبی پنجاب  کے کسانوں کی پریشانیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگیا۔ نئے ٹیکس لگنے سے کھاد،بیج اور اسپرے کےبعد زرعی آلا ت کی قیمتوں میں25 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ جس سے نا صرف کسانوں بلکہ زرعی آلات کے کاروبار سے منسلک افراد کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، تاہم چھوٹے کسانوں کے لیے کاشتکاری ناممکن ہو جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں روٹا ویٹر کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار  ہوگئی۔  تھریشر ،ہل ،ٹرالی کی قیمت میں بھی دس سے پندرہ ہزار روپے اضافہ ہوگیا ہے۔دکانداورں کا کہنا ہے کہ لوہا مہنگا ہونے پر وہ ہی نہیں کسان بھی پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 70 فیصد سے زائد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں زراعت کا حصہ 21 فیصد ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونے والی کپاس، گندم، گنا اور چاول کی فصل بیرونی منڈیوںمیں خاص اہمیت رکھتی ہے اور ملک ان فصلوں کی بدولت قیمتی زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔ اس کے باوجود ملکی زرعی شعبے کی ترقی کی رفتار نہایت سست ہے۔ جس کی وجہ کسانوں کے مسائل ہیں۔کسانوں کو ان کی اجناس کی معقول قیمت نہیں ملتی، جبکہ حکومتی ٹیکس کی بھرمار نےبھی کسانوں کی مشکلات بڑھا رکھی ہیں۔

 

تفریح

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول'  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو،  اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم  5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ  2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

ہندوستانی  میڈیا  کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  فلم کا پوسٹر  بھی شئیر کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز  تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24  شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔

کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج 2025 کے لیے ملک میں  درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک  ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔  جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر  افراد کو  حج کے سفر  اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll