Advertisement
ٹیکنالوجی

آئی فون 14 سیریز میں منی ماڈل کو ختم کرنے کا امکان

یپل کے آئی فون 14 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 15th 2022, 8:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی فون 14 سیریز میں منی ماڈل کو ختم کرنے  کا امکان

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 14 سیریز میں آئی فون 14 منی کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ آئی فون 14 سیریز بھی 4 فونز پر مشتمل ہوگی مگر اس میں 5.4 انچ ڈسپلے والا ماڈل شامل نہیں ہوگا۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 12 منی لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا تھا اور اسی وجہ سے اب افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ آئی فون 14 سیریز میں منی ماڈل پیش نہیں کیا جائے گا۔ 
آئی فون 12 منی کو 2020 میں 729 ڈالرز میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس قیمت میں یہ بجٹ فون قرار نہیں دیا جاسکتا۔

آئی فون 14 سیریز کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے جن میں سے 2 ماڈلز میں 2021 کے اے 15 بائیونک پراسیسر کو استعمال کیا جائے گا۔

دیگر 2 فونز کے لیے نئے اے 16 پراسیسر کا استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب آئی فونز ایک دوسرے سے نمایاں حد تک مختلف ہوں گے جیسا سام سنگ فونز میں ہوتا ہے۔

ایسی افواہیں بھی ہیں کہ آئی فون 14 سیریز میں ایپل کی جانب سے سیٹلائیٹ کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ویسے تو توقع کی جارہی تھی کہ یہ فیچر آئی فون 13 سیریز کا حصہ ہوگا مگر یہ التوا کا شکار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین ایسے مقامات پر بھی ایمرجنسی کالز اور میسجز بھیج سکیں گے جہاں سیلولر کوریج نہیں ہوگی۔

ایپل کی جانب سے اس نئی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا اور یہ کمپنی عام طور پر اس طرح کی افواہوں پر کوئی بیان جاری نہیں کرتی۔

Advertisement
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

  • 19 گھنٹے قبل
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • 3 دن قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 16 گھنٹے قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 16 گھنٹے قبل
اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  • 18 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

  • 21 گھنٹے قبل
گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

  • 16 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

  • 2 دن قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 16 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • 4 دن قبل
نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

  • 18 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement