حکومت کو گھر بھیجنے تک آفر بھی کی گئی تو بیرون ملک نہیں جاؤں گی: مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے تک آفر بھی کی گئی تو بیرون ملک نہیں جاؤں گی، نیب کا کام تو کرپشن پکڑنا تھا اداروں کا ترجمان کس نے بنایا؟جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے،نیب کاکام ہے کرپشن کو پکڑے جس میں بری طرح ناکام ہوا،میں اورنوازشریف جیل کاٹ چکے، نیب ناکام ہواتورونا شروع کردیا،نیب اب کہہ رہا ہے کہ مریم نواز سیاسی بیانات دے رہی ہیں ۔لیگی رہنما نے کہاکہ میرا نہیں خیال اس سے زیادہ مضحکہ خیزدرخواست کوئی اورہوسکتی تھی،نیب نے جب بلایا میں گئی، مجھ پر قاتلانہ حملہ، پتھراؤ کیاگیا،پتھر، گولیاں کھانے کے بعد بھی نیب کے گیٹ کے باہر ایک گھنٹہ کھڑی رہی۔
انہوںنے کہاکہ جس کیس میں گرفتار کیاگیا اس پر آج تک ریفرنس نہیں ہوسکا،اتنابڑاجھوٹ ہائیکورٹ میں بولا کہ مریم تعاون نہیں کر رہی ،جب مجھے زیرحراست رکھا تو روز پوچھتے تھے کونسی کتابیں پڑھتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز دو بار بے گناہ جیل کاٹ آئی تیسری بار بھی کاٹ لے گی ،خوف تم لوگوں کے دماغ میں ہوگامیرے دل میں نہیں ،عدلیہ سے درخواست ہے نیب کی درخواست کانوٹس اورایکشن لے ،انہوں نے کہاکہ سیاستدان سیاست نہیں کرے گا تو اورکیاکرے گا،جیل ضمانت منسوخی کی دھمکیوں سے ڈرالینگے تویہ نہیں ہوگا،گیڈر بھپکیاں کسی اورکو نہیں دینا، تمہارے دماغوں میں خوف ہوگامیرے نہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیاگیا،جاوید لطیف کی حب الوطنی پر مجھے ذرابھی شک نہیں ،پاکستان زندہ باد ہے اوررہے گا۔
مریم نواز نے کہاکہ ن لیگ کو باربار انتقام کا نشانہ بنایاتوآپ بھی اسکی زد میں آئیں گے ،نیب کو یہی تکلیف ہے کہ میں آٹا چینی چورکو چور کہہ رہی ہوں، پاکستانی شہری ہوں آئین اورقانون مجھے سیاست کا حق دیتا ہے،مہنگائی سے پسے عوام اورلاقانونیت کیخلاف بھی بولوں گی ،ان کی اقرباپروری اوراے ٹی ایمزکے بارے میں بھی بولوں گی ،آٹاچینی گیس بجلی چوری کیخلاف بھی بولوں گی ۔
مریم نواز نے کہاکہ لانگ مارچ اوراستعفے دونوںآپشن موجود ہے،آج ہماری اپنی میٹنگ ہے ،پی ڈی ایم کا کل اجلاس ہے ،انشااللہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اسے گھر جانا پڑے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہاکہ آپ کا مریم نواز کو باہر بھیجنے کا خواب پورانہیں ہوگا،حکومت کو گھر بھیجنے تک آفر بھی کی گئی تو بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل





.webp&w=3840&q=75)



