شیخوپورہ : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے آغاز کے ساتھ ہی وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور پنجاب کے کئی شہروں میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا کے 20مریض داخل ہوئے ہیں اور تمام کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔ فوکل پرسن کے مطابق شیخوپورہ میں کورونا کی تیسری لہر میں 100سے زائد مریض داخل ہوئے ہیں ، جبکہ کورونا کے30سے زائد مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فوکل پرسن کاکہنا ہے کہ پانچ سوافراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، کورونا ویکسین کی 4سو ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ86ہزار 659ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار769 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور اس کی نئی قسم کے باعث مختلف شہروں میں مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں شادی کی تقریبات، کھیلوں کی سرگرمیاں اور جلسوں پر دو ہفتے کی پابندی لگادی گئی ہے۔ لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔ کاروباری مراکزشام6بجے بند،ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔ تمام مزارت،درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے۔

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 4 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)



