پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی: مولانا فضل الرحمٰن
پشاور : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا ہے کہ کل لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس ہوگا ،استعفے نہیں دیتے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر بات کی جائے گی۔ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی،کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، پارلیمنٹ سے استعفوں کو بھی ایجنڈے پر رکھاگیا ہے کیونکہ استعفوں کےبغیرلانگ مارچ بے سودہوگا۔ کل پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھاسینیٹ کے ایوان میں کیمرے کس نے لگائے، جائز ووٹ کوکیوں مستردکیاگیا؟ووٹ مستردہونے کاملبہ بھی عدالتوں پرڈال دیاگیا۔2 ارب روپے کے ڈیفالٹرکوالیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی؟
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں ، مریم نواز کودھمکیاں دی جارہی ہیں، مریم نوازکی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، نیب دیگراداروں کا ترجمان بن کرہمارے موقف کی تصدیق کررہا ہے، کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے؟ ان کاکہنا تھا کہ 2018سےملکی سیاست میں مداخلت ساری قوم دیکھ رہی ہے، حال ہی میں سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کاکردارنمایاں نظرآیا۔ ملکی سیاست پاکستان کے آئین کے مطابق نہیں چل رہی،موجودہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا،سالانہ معیشت کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمارے ووٹ کیوں کم ہوئے،وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں،اس کے پیچھے دباؤ ہوگا،لالچ یا دھمکیاں ہوں گی،ان کاکہناتھا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نے اپنے ووٹ کوغلط استعمال کیا۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،26 مارچ کولانگ مارچ کیلئے پورے ملک سے قافلے روانہ ہوجائیں گے۔ تمام جماعتیں لانگ مارچ میں حصہ لینے کیلئے تیارہیں اور کورونا ہمارا راستہ نہیں روک پائے گا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 23 minutes ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 hours ago




