اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شب برات کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں امن اور خوشحالی دے۔
قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات مبارک! اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2022
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں شب برات منائی جائے گی ، رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات کے موقع پرعبادات اور دعائیں کی جائیں گی۔
شب برات کی اہمیت
شعبان کی پندرہویں شب”شب برأت“کہلاتی ہےیعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے۔ اس رات مسلمان نوافل کا اہتمام کرتے ہيں،زيارتِ قبور کرتے ہيں اوررب سے مغفرت کے طلبگارہوتے ہيں۔
ترمذی اور ابن ماجہ سے روايت ہے کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب آسمانِ دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔
اس رات کو مغفرت کی رات اوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے، احادیث کی روشنی میں بلا شبہ ماہ شعبان بہت سی فضیلتوں کا حامل ہے، رمضان کے بعد آپ صلی الله علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھتے تھے۔
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 8 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 7 گھنٹے قبل