Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ کوچ بھی بابر اعظم کی اننگز کے معترف

لاہور : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اننگز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 12:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی کرکٹ کوچ بھی  بابر اعظم کی اننگز کے معترف

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے  قومی کپتان  بابر اعظم کو سراہتے ہوئے کہا   کہ  کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے، خاص طور پر بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی اور ہمیں جیتنے نہیں دیا۔

مہمان ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے عندیہ دیا کہ اگر میچل اسٹارک تازہ دم رہتے ہیں تو سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ تیسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلیں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہمیں 4 روز ملے ہیں ہمارے پاس بنچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے، جو کھلاڑی نہیں کھیلے وہ مکمل تیار ہیں، ان کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، ہم ہر دفعہ پچ کا جائزہ لیتے ہیں اس مرتبہ بھی قذافی اسٹیڈیم کی پچ دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ لیگ اسپنر میچل سویپسن نے اچھی بولنگ کی اور کئی چانسز نکالے، ہم قذافی اسٹیڈیم جا کر دیکھیں گے کہ وہ کس قدر پلان میں شامل ہیں، ہم کنڈیشنز کا جائزہ لیں گے اور درست فیصلے کریں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ نےکہا کہ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز بہت مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ہم نے پاکستان میں پندرہ دن کی ٹیسٹ کرکٹ میں سے دس روز اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کا مزید کہناتھا  کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے انہیں علم ہے کہ اب آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

 

 

Advertisement