وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہہ میں سندھ ہاوس میں کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ سندھ ہاوس میں کیا ہورہا ہے۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ 2 مارچ کے جلسے میں تبدیلی دکھائی دے گی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے. اس ملک میں ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے عمران خان ہے، شیخ رشید ہر وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، جو لوگ پیسوں کے لئے جا چکے ہیں انہیں بھی کہتا ہوں واپس آجاو. وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہہ میں سندھ ہاوس میں کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ سندھ ہاوس میں کیا ہورہا ہے۔
آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے بھی اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں،21 سے 24 تک چھٹی ہوگی 23، مارچ کو پریڈ ہوگی ، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں، ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے، ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں۔
تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں، 480نہیں بلکہ 500 لوگ سندھ ہاوس لے کرآئیں، اپوزیشن بیوقوف ہے ہمیں اطلاع تھی بندے کہاں ہیں، ضمیر فروش لوگ واپس آجائیں، کیوں آپ لوگ جمہوریت کو چھانگا مانگا بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ نیشنل گورنمنٹ اور ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کی باتیں کررہے ہیں ، اگر بناسکتے ہو تو بنا کے دکھاو، عمران خان تمہارا جینا حرام کر دے گا۔
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر
- 10 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،امریکا
- ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی، ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- 6 منٹ قبل
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا امریکی صدر کو کرارا جواب
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں شدید سردی کے ڈیرے، کراچی میں پارہ 8.1 تک گرگیا
- 2 گھنٹے قبل