Advertisement

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 3:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے راولپنڈی سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی منتقل کا فیصلہ  دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا ۔پی سی بی کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائیگا۔

Advertisement