پاکستان

جے یو آئی کا ایم این ایز کے تحفظ کا فیصلہ 

اسلام آباد: جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں جے یو آئی کارکن دفاع کے لئے موجود ہونگے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جے یو آئی کا ایم این ایز کے تحفظ کا فیصلہ 

تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی نے ایم این ایز کے تحفظ کا فیصلہ کرلیا۔ جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکن تھوڑی دیر بعد سندھ ہاؤس کی طرف روانہ ہونگے، جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں جے یو آئی کارکن دفاع کے لئے موجود ہونگے ،غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کئے جارہے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے ، راولپنڈی اسلام آباد کے کارکن فوری طور پر اسلام آباد پہنچ جائیں ، اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔