ہمارے اراکین جہاں بھی بیٹھے ہیں سمجھدار ہیں : شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران سیاسی فیصلے کرتے ہیں جذباتی نہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں، ابہام دور کرلیں، کیا آپ نے زرداری اور نواز شریف کے لیے مائنس کی بات قبول کی، عمران خان نے تحریک انصاف کا پودا اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران سیاسی فیصلے کرتے ہیں جذباتی نہیں، ن لیگ پر چوہدری برادران کبھی بھروسہ نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران سے غیر سیاسی فیصلے کی توقع نہیں، کیا ایم کیو ایم کا کارکن پیپلز پارٹی کی سندھ سے زیادتیوں سے غافل ہے، آپ پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھیں گے یہ ہرگز سیاسی فیصلہ نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے اراکین جہاں بھی بیٹھے ہیں سمجھدار ہیں، انہیں قانون کا پتہ ہوگا، مخالف کی گود میں بیٹھ کر آپ مستقبل نہیں سنوار سکتے، ن لیگ نے ماضی میں کئی لوگوں سے ٹکٹوں کے وعدے کیے، کتنے وفا ہوئے، اپنے معزز ممبران سے کہوں گا غور کیجیے، گلے شکوے ہوجاتے ہیں ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں، عدم اعتماد میں اپنی جماعت سے ہٹ کر کوئی فیصلہ بڑی غلطی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف ہونے والے ارکان کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کیا جائے گا، ایک چیز اور گردش کررہی ہے کہ سب ٹھیک ہے عمران خان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی ارادہ تھا نہ ہے، بلاول بھٹو بے جا پریشان نہ ہوں۔
حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا عمل جاری
- an hour ago
ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذہبی رہنماؤں اور نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست
- 44 minutes ago
ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی
- 2 hours ago
آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 2 hours ago
غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ،65 سے زائد فلسطینی شہید
- an hour ago
گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں امن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر سیف
- an hour ago