پاکستان

اسد عمر نے پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2022, 12:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسد عمر نے پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

ذرائع کے مطابق شوکاز  نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7  روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  منحرف ارکان کو آج شوکاز  نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔