ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنیوالے شرمندہ ہونگے : عثمان بزدار
لاہور : پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتِ حال میں اراکینِ صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں تیز کر دی ہیں ۔ وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی ہے جن میں لطاسب ستی، پیر مختار اور محی الدین شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذہبی رہنماؤں اور نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل
حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا عمل جاری
- ایک گھنٹہ قبل
آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل
گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں امن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ،65 سے زائد فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل