پاکستان
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کیلئے سرکاری نغمہ آج جاری
اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے لئے سرکاری نغمہ آج اسلام آباد میں جاری کیا جا ر ہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نغمے کا مشترکہ طور پر اجراء کیا ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کے لانچ کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، امت مسلمہ کے رہنما 23مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل در پیش ہیں۔
رواں ماہ کی بائیس اور تئیس تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا موضوع'' اتحاد، انصاف اور ترقی کے لئے شراکت داری'' ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی افتتاحی نشست سے اہم خطاب کریں گے۔اجلاس میں خصوصاً فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت اہم امور کے ایجنڈے پر خطاب کے علاوہ اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے، کورونا وباء سے نجات اور امن و سلامتی، اقتصادی ترقی، ثقافتی و سائنسی تعاون اور اسلامی تعاون تنظیم کے کردار میں نئی روح پھونکنے جیسے اہم ترجیحات پراظہار خیال کیا جائے گا۔
پاکستان
جسٹس جمال مندو خیل کی تلورشکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں
سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین نے کی سربراہی میں ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور کےشکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
صحت
لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے واقعے پر اےایم ایس معطل
محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا
لاہورچلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔
صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3 سالہ باسم چلڈرن اسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئےکھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائے تھے، واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
کھیل
صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے62 بالز پر 113رنز بنائے،انہوں نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے،جبکہ عبد اللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ