جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 

صوبائی صدر پی پی نجم الدین خان کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو 45 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس پر حملے کرکے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، سندھ ہاوس حملہ پر ریاستی اداروں کی خاموشی افسوسناک اور معنی خیز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا بڑا اکثریتی گروپ پی پی قیادت کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا 4 رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کروائی جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں ، وزیر اعظم

دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آڈیٹر جنرل آفس اور بیلا روس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان تعاون، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم کو روکنے اور پاکستان نیشنل ایگریڈیشن قونصل اور بیلاروس کے ایگریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان  بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی  معاہدہ اور  ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی تعاون کے سمجھوتے کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے اور بیلا روس کی وزارت کے درمیان تعاون، نیوٹیک اور بیلاروس کے فنی تعلیم کے انسٹی ٹیوٹ کے درمیان اور دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی انٹیلی جنس کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس سے موقع پر بیلا روس کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر لوکاشینکو اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتاہوں، 8 سال کے وقفے کے بعد صدر لوکاشینکو کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، بیلاروس کے صدر کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

اس موقع شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ وہ  ایک مدبر اور بصیرت افروز رہنما ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کےساتھ ہونے والے  معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے، بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے،اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کےلائحہ عمل کےلیے سنجیدگی سے مل بیٹھیں گے۔

اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس افسران کے خلاف شرانگیز مہم

ریاستی اداروں کی خاموشی اور اس خطرے کے خلاف کوئی واضح کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کی سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس افسران کے خلاف شرانگیز مہم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے بہادر پولیس آفیسرز کی تصاویر کو دہشت گردوں کے طور پر پیش کرنے کا معاملہ شدید بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کی مہم تھریڈز، ایکس، انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ پر چلائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹس  میں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی اسلام آباد علی رضا رضوی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ اور ڈی آئی جی لیاقت ملک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس عمل کے ذریعے پی ٹی آئی نے نہ صرف پولیس آفیسرز کو خطرے میں ڈالا بلکہ ان کی فیملیز کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گیا۔ اس میں ریاستی اداروں کی خاموشی اور اس خطرے کے خلاف کوئی واضح کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی اس کارروائی کو بعض حلقے انتہاپسند اور دہشت گردوں کے حامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ حکومت اور ریاستی اداروں سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس خطرناک صورتحال کے خلاف کیوں نہیں اقدامات کر رہے۔

اس صورتحال میں، سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل دہشت گردی اور شرپسندی کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت زور پکڑ رہی ہے۔ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ ایسے عناصر، جو ریاستی اداروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کے خلاف آخر کب اور کس طرح موثر کارروائی کی جائے گی؟

پاکستان کے اندر اس وقت ایک بہت بڑی تشویش پھیل چکی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی اس طرح کی اشتعال انگیز سرگرمیاں ریاست کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں اور اس کا فوری تدارک ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس  کی کمی

100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس  کی کمی

کارباری ہفتے کے دوسرے روز  منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔

آج صبح کاروبار کے شروع میں  اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر  بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں  ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll