جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم نے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

راولپنڈی: وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم عمران خان نے رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پودا لگایا اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دُعا کی گئی۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب مجوزہ ٹھلیاں انٹرچینج کے مقام پر ہو رہی ہے۔ جس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔

منصوبہ بانٹھ موڑ سے ٹھلیاں تک بنایا جائے گا اور اس کی کل لمبائی 38.3 کلومیٹر ہو گی۔ منصوبے کے تحت 8 ہزار 992 کنال زمین خریدی جا رہی ہے اور زمین کی خریداری پر 6 ارب 72 کروڑ 47 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

زمین کی خریداری کے 5 ارب 90 کروڑ 13 لاکھ روپے صوبائی حکومت نے آر ڈی اے کو جاری کیے ہوئے ہیں اور 2 ارب 39 کروڑ روپے کی زمین خریدی جا چکی ہے۔ زمین خریداری کی مد میں آر ڈی اے کے آکاؤنٹ میں 3 ارب 51 کروڑ 13 لاکھ بیلنس میں ہے جبکہ 13کروڑ 86لاکھ 40ہزار روپے سروسز منتقلی پر خرچ ہوں گے۔

منصوبے کے سول ورکس پر 23ارب 60کروڑ 62لاکھ10ہزار روپے لاگت آئے گی، سول ورکس لاگت کی منظوری ایکنک پہلے ہی دے چکا۔

منصوبے کی مجموعی طور پر لاگت 30ارب 60کروڑ 69لاکھ 40ہزار روپے لاگت آئے گی ، رنگ روڈ 6رویہ سڑکوں پر مشتمل ہوگا اور ہر لائن کی چوڑائی 3.65میٹر ہوگی۔

دیگر شاہراؤں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے 5انٹر چینج تعمیر کیئے جائیں گے جبکہ انٹرچینج بانٹھ،چک بیلی روڈ،اڈیالہ روڈ،چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر تعمیر ہوں گے۔

دنیا

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی،24گھنٹے کےدوران 35 فلسطینی شہید

غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی،24گھنٹے کےدوران  35 فلسطینی شہید

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صیہونی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پرتازہ حملہ کیا۔ 24گھنٹے کےدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں سیلاب سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم سرما میں سیلاب اور غذائی قلت سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتےہیں۔ ادھرلبنان پربھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی۔

بیروت پرفضائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق حملوں میں تل ابیب کو شدید نقصان پہنچا اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع

صوبے میں 3 دن کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 3 دن کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے، توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، جو اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پہنچ چکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll