جی این این سوشل

دنیا

برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی

چھوٹی عمر میں نانی بننے کے حوالے سے کیلی نے کہا کہ جب 2018 میں مجھے علم ہوا کہ میری بیٹی بھی ماں بننے والی ہے تو یہ میرے لیے مختلف انداز کا تجربہ تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن : برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی.

برطانوی میں ایک 30 سالہ لڑکی نانی بن گئی۔ 30 سالہ کیلی ہیلے کی 14 سال بیٹی نے 2018 میں ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ کیلی ہیلےکا نام اب برطانیہ کی سب سے کم عمر نانی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

چھوٹی عمر میں نانی بننے کے حوالے سے کیلی نے کہا کہ جب 2018 میں مجھے علم ہوا کہ میری بیٹی بھی ماں بننے والی ہے تو یہ میرے لیے مختلف انداز کا تجربہ تھا۔

میرا خیال تھا کہ اس عمر میں میرا نانی بننا غلط ہے لیکن میرے دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔مغربی لندن میں رہنے والی کیلی اب 33 سال کی ہیں جب کہ ان کی بیٹی 17 اور نواسا 3 سال کا ہے۔

تجارت

پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید 630 بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹ   میں مزید 630  بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے شرکت کی ۔ پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔


صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں محکمہ پولیس کی لیڈی پولیس افسران کے لیے 150 ای بائیکس کی بھی منظوری دی گئی۔


اجلاس میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں نئی ​​بسیں فراہم کی جائیں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے 332 انڈر افسران کے لیے خصوصی الاؤنس اور ساہیوال میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی بنانے کی بھی منظوری دی جب کہ لاہور کے ترقیاتی منصوبے میں 34 ارب کی ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کی تجاویز کی بھی منظوری دی۔ .


یاد رہے کہ اجلاس کے دوران حکومت کو اپ گریڈ کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ کا طبی معائنہ

ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ کا طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج پر کسی بھی  قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll