دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب سے لیس مسلح افواج پریڈ میں شریک ہیں

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے۔
صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کو بھی پریڈ میں پر مدعو کیا گیا ہے اور او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاہ رہے پاکستان’ رکھا گیا ہے جو قومی ترانے سے لیا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پریڈ کا حصہ ہیں۔آرمڈ کور،آرٹلری،ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہیں۔ جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔
دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب سے لیس مسلح افواج پریڈ میں شریک ہیں ۔ میزائل یو اے وی ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 17 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 18 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 18 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 17 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 12 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 13 گھنٹے قبل










