پاکستان
اس سال یومِ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے: سربراہ پاک فضائیہ
قوم پریڈ کے موقع پر جے 10سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی،
اسلام آباد : یومِ پاکستان کے موقع پرسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر کا کہنا تھا کہ23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، 23 مارچ کو مسلمانان برصغیر نے پہلی بار باضابطہ طور پر علیحدہ وطن کامطالبہ کیا۔
ائیر چیف مارشل نے کہا کہ یوم پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے، اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم پریڈ کے موقع پر جے 10سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی، جے 10سی حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنا ہے، جے 10 سی طیارے ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے جس میں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
علاقائی
ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ٹانک کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے
وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔
پاکستان
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے,انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیںاور ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا