جی این این سوشل

دنیا

روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا کو جواب دیتے ہوئے روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا، امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا، امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔

24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پولش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام ہے، روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ  روس نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔

سلامتی کونسل اجلاس میں روس کی قرارداد مسترد ہو گئی ہے، روس نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی قرارداد پیش کی تھی
روس اور چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، سلامتی کونسل کے دیگر 13 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا،  نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔

الجزیرہ کے مطابق روسی فوجیوں نے کھیرسن میں تھیٹر کے ڈائریکٹر کو ’اغوا‘ کر لیا ہے، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کی صبح نو روسی فوجی گاڑیاں 62 سالہ اولیکسینڈر کنیگا کے گھر پہنچیں اور انہیں باہر لے گئیں۔دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کیف لڑائی میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے اہل خانہ کو ان کی موت کی اطلاع دی جائے گی۔

پاکستان

پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات

پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔

پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حکم پر عمل کرنے والے ممالک کو اقتصادی نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکی سینیٹر لنزی گراہم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت  تباہی کی دھمکی

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کردیں گے۔

سینیٹر لنزی گراہم نے برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر پر واضح کیا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حکم پر عمل کرنے والے ممالک کو اقتصادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

عالمی فوجداری عدالت (ICC) سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ برطانیہ کو قانونی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

عدالتی فیصلے پر  یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے بھی کہا تھا کہ تمام رکن ممالک آئی سی سی کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سےدونوں  اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاہدہ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے کے بعد ان دونوں کی حیثیت مفرور مجرموں کی ہوگئی ہے۔

کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے حکم کا احترام کرتا ہے، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام 27 رکن ممالک آئی سی سی کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔

اٹلی اور نیدرلینڈز نے بھی کہا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اگر اُن کے ملک آئے تو گرفتار کر لیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی

مریم مختیار نے ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی

ہمت، بہادری اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا۔

18 مئی 1992 کو کراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011 میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔

تربیت کے دوسرے مرحلے میں  مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی تھی، جنھوں نے سال 1965 اور 71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

پی اے ایف رسالپور سے مریم کوفائٹر کنورشن کیلیے ایم ایم عالم ایئربیس بھیجا گیا جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی، مریم مختیارنے اپنے والد کے نقش قدم پر افواج پاکستان میں شامل ہونے کوترجیح دی۔

صنف نازک ہونے کے باوجود مریم نے وطن عزیزکیلیے وہ کچھ کردکھایاجس کی مثال کم ہی ملتی ہے، 24 نومبر 2015 کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پروازپرروانہ ہوئیں۔

اسی دوران لڑاکا تربیتی ڈبل کاک پٹ جہازمیں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہو گیا، انتہائی مشکل اورقلیل وقت میں اپنی جانوں کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال، انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll