اوآئی سی کا رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کاتحفظ، فلسطین، کشمیرکی حمایت کاعزم
اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم نے رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کاتحفظ کرنے اور ان کوفروغ دینے اور فلسطین، کشمیر اوردوسرے منصفانہ مقاصدکی حمایت کاعزم ظاہر کیاہے۔


او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ 48ویں اجلاس کے اختتام پر اسلام آباد میں جاری کئے گئے اعلامیے میں رکن ممالک نے او آئی سی سے باہر کے ممالک میں مسلمان اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے علاوہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کیاہے ۔
اعلامیے میں عالم اسلام اور دیگرملکوں نے سماجی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی اور مربوطی کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پرزوردیاہے۔
اعلامیے میں تنازعات سے بچنے اورامن کے فروغ کے لئے حل تلاش کرنے اور اس کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے رواں برس یاآئندہ سال وزارتی ا جلاس بلانے کے لئے کہاگیاہے۔
اعلامیے میں افغانستان انسانی ٹرسٹ فنڈ کے اجراء کا خیرمقدم کیا گیا۔فورم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے پندرہ مارچ کو بین الاقوامی طور پر اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کے متفقہ فیصلے اور اس حوالے سے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کے وزرائے خارجہ کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 19 hours ago



