اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا شروع کیا گیا معاملہ ہم ختم کریں گے۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں ریفرنس پر جواب جمع کرا دیا ہے اور ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔ ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے تمام ججز محترم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بینچ کے خلاف مہم شروع کی ہے اور ہم ن لیگ کی جانب سے بینچ کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ یہاں معاملات آئین اور قانون کے تحت آگے چل رہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ وکلا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرتے ہیں اور وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری تمام توجہ 27 مارچ کے جلسے پر ہے جبکہ جو معاملہ اپوزیشن نے شروع کیا ہے اسے ختم ہم کریں گے۔
SCBAکا جواب پڑہ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بارباڈی نون لیگ کیSubsidiary ہے وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے، عام وکیل وکلاء تنظیموں کےاس کردار سےنالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئ وہ وکلاء کاردعمل ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2022
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ابھی تک جلسے کی درخواست نہیں دی اور ابھی تک اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہی رہیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم ن لیگ کے ماتحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں بلکہ اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



