Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کےکامیاب انعقادپرقوم کومبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نے  اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کےکامیاب انعقادپرقوم کومبارکباددی  ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 24th 2022, 7:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کےکامیاب انعقادپرقوم کومبارکباد

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین ہونے کی حیثیت سے ترقی، انصاف اور اتحاد کیلئے اپنی شراکت داری کو فروغ ملے گا، جس کا مقصد عالمی سطح پر مسلم امہ کی آواز کومستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ مسلمہ امہ کا اتحاد کشمیر، فلسطین، افغانستان کے انسانی بحران، اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے اور مسلمانوں کی حالت زار سمیت متعدد امور کے بارے میں اتفاق رائے کا مظہر ہے۔

 

Advertisement