پاکستان
وزیراعظم کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کےکامیاب انعقادپرقوم کومبارکباد
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کےکامیاب انعقادپرقوم کومبارکباددی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین ہونے کی حیثیت سے ترقی، انصاف اور اتحاد کیلئے اپنی شراکت داری کو فروغ ملے گا، جس کا مقصد عالمی سطح پر مسلم امہ کی آواز کومستحکم بنانا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمہ امہ کا اتحاد کشمیر، فلسطین، افغانستان کے انسانی بحران، اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے اور مسلمانوں کی حالت زار سمیت متعدد امور کے بارے میں اتفاق رائے کا مظہر ہے۔
اتحادِامت کی غمازی کرتاہے۔ کونسل برائے وزرائے خارجہ کے سربراہ کے طور پر 🇵🇰 عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کی آواز کو تقویت پہنچانے کیلئے اتحاد، انصاف اور ترقی کیلئےاشتراکِ باہمی کو فروغ دے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 24, 2022
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے
صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر اول نمبر پر آگیا، شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979، غازی روڈ انٹر چینج پر 882 اور کلائمٹ فنانس پاکستان ہیڈ کوارٹر 790 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور بیماری سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔
لاہور میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں لہٰذا طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ شہر میں تعمیراتی کاموں پر آج رات تک پابندی عائد ہے۔
تمام تفریحی مقامات اور پارکوں پر شہریوں کے لیے کھول دیے گئے، شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز پلازے رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے لیے رات 10 بجے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا۔
پاکستان
کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع
پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہےکہ کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے گااور اسلام آباد میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی ہجوم کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خواجہ آصف نے زور دیا ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرتی ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پرتشدد ہجوم کے لیے زیرو ٹالرنس کی وارننگ کے ساتھ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
وزیر دفاع نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ جب بھی کسی ملک کے اعلی حکام اور وفود پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہیں تو تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے، علی امین خان گنڈا پور کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت دونوں مل کر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم کسی بھی پرتشدد ہجوم کو کسی بھی حالت میں اسلام آباد پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر حکومت کے مضبوط موقف کا اعادہ بھی کیا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
علاقائی ایک دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج