تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 351 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو مزید 278 رنز درکار
لاہور:تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو سیریز اور میچ میں فتح کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مزید 278 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 227 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا۔
کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 104 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے پہلے پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 268 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کو قومی ٹیم پر 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے کمنز نے پانچ اور اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل