قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، اراکین ایوان میں پہنچنا شروع
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کے لیے اراکین ایوان میں پہنچنے شروع ہوچکے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ایم این ایز کو ہدایت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ ایم این ایز، وزرا کے سکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملہ ساتھ لانے پر بھی پابندی ہو گی۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے، ایم این ایز کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس شروع کی جائےگی۔
وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے، سرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند رہیں گے۔
حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیارکرلی ہے، اجلاس ایم این اےخیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے باعث ملتوی کیے جانے کا امکان ہے اور اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کرنے دینے، ووٹنگ میں ایک سے ڈیڑھ ماہ تاخیر کی تجویز دی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے سیاسی کمیٹی کے کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی مایوس نہیں کریں گے، اپوزیشن کی خوش فہمی دور ہو جائےگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا باضابطہ اعلان نہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ حکومت کےحامی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، تمام منحرف اراکین تا حیات نا اہل ہوں گے، اپوزیشن کےخوابوں کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 5 hours ago
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 2 hours ago

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 6 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 3 hours ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 3 hours ago

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- an hour ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 3 hours ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- an hour ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- an hour ago

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 6 hours ago