اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، 3 سال کی محنت کے بعد آج آرڈر آف ڈے پر عدم اعتماد کی تحریک آ گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جیت عوام کی ہو گی، شکست سیلیکٹڈ کی ہو گی، ہم محنت کر رہے ہیں، ہارجیت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔
پارلیمنٹ آمد کے موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر، شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ ملکی سیاست کا اہم موڑ آ گیا ہے، آپ کیا کہتے ہیں؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ میں کہتا ہوں کہ ان شاء اللّٰہ بہتر ہو گا۔
صحافی کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کے تصور کا سوال نہیں، اتحادی بھی تو مل سکتے ہیں ناں؟ مولا نے چاہا تو عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہوگی ۔
صحافی کے سوال پر کہ اگر اسپیکر نے قراداد پیش نہ ہونے دی تو کیا کریں گے، آصف زرداری نے جواب دیا کہ اگر اسپیکر نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت ناں دی تو آپ سکے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے، کچھ غیر جمہوری قوتیں موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں؟ سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو آئے سنبھال لے۔
قومی اسمبلی کا آج اہم اجلاس ہورہا ہے ، اسپیکر اسد قیصر نے تحریک پیش کرنے کی اجازت دی تو اپوزیشن ارکان وزیراعظم پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں تحریکِ عدم ا عتماد بھی شامل ہے، تحریک پر اپوزیشن کے 147 ارکان کے دستخط ہیں۔
غیر معمولی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کروائی گئی تھی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 5 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 6 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 5 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 8 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 5 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 5 گھنٹے قبل