اسلام آباد :اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی پیر تک ملتوی کردیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا معاملہ ، قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن،اے این پی اور بی این پی مینگل کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوئے ۔ تاہم قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے 162 میں سے159 اجلاس میں شریک ہوئے ، اپوزیشن کے تین اراکین متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی سے بھی غیر حاضر رہے ۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم غیر حاضر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ایک ناراض رکن احمد حسین ڈیہڑ کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ، اتحادی جماعتوں میں سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے اجلاس میں شرکت کی ، باپ کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی بھی شریک ہوئے جبکہ ق لیگ کا کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا۔
قومی اسمبلی میں نمبرز گیم
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اراکین کی تعداد اہمیت رکھتی ہے ، اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 172 ووٹ درکار ہیں ۔ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں اور ناراض حکومتی ممبران اسمبلی کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔
اپوزیشن حکومت یا اتحادی جماعتوں کے 10 ارکان کے ووٹ لینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو تحریک کامیاب ہو جائے گی۔
قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی کے 5، مسلم لیگ ق کے بھی 5 اراکین، جی ڈی اے کے 3 اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔
حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے ۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے لیکن انہوں نے 14ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو آج طلب کیا گیا تھا ۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 4 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 14 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 hours ago

