سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور سرپرائز وزیر اعظم براہ راست دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہوئی۔ 30 سال پہلے بھی پاکستان وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا تھا اور آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وکٹری اسٹینڈ پر پاکستان ہو گا تحریک انصاف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کہتے تھے کہ عمران خان کمزور ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم کپتان نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا تھا اور آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور 27 مارچ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پارٹی سیٹ پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں جبکہ کسی اور پارٹی میں شمولیت کی صورت نااہلی ہے۔ آئین میں ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دے گا خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے تاہم آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی ہوئی لیکن پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہو گا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 hours ago

