مریم اور حمزہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز اور مریم نواز کریں گی۔
مسلم لیگ ن حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئےتیار ، مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی عمرہ رائیونڈ سےماڈل ٹاون پہنچیں گی ۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و لیگی رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ، ایم پی اے مرزاجاویداورکرنل ر طارق کوبھی کارکنان کےہمراہ جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ ٹکٹ ہولڈر پی پی 170میاں عمران جاویدبھی کارکنان کےہمراہ جاتی عمرہ پہنچیں گے ۔ ایم پی اےخواجہ سلمان رفیق کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاون پہنچیں گئے جبکہ خواجہ احمد حسان بھی ماڈل ٹاون پہنچیں گئے ۔مسلم لیگ ن کے تین حلقوں کو داتادربارپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ، بلال یسین اورمیاں مرغوب احمد ، مہراشتیاق احمد،رانامشہوداحمد بھی داتا دربارپہنچنے کی ہدایت ، شاہدرہ میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو گوجرانوالا میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتار کر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 5 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 4 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 8 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 7 گھنٹے قبل