اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، اپوزیشن کے تمام ارکان کو مکمل سیکیورٹی دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، ، انشاءاللّٰہ عمران خان فتح یاب ہوں گے، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم دبئی سےووٹ ڈالنے آ رہے ہیں، جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کریں گے، ان کا نام ای سی ایل اور انٹرپول میں بھی ڈلوائیں گے، ان کی گرفتاری کے سلسلے میں آئی جی سندھ سے بات ہو گئی ہے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مزے کر رہے ہیں، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر کوئی سن لے، کسی نے امن و امان کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، ٹکراؤ سے گریز کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور کسی سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو اٹھائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ 7 روز خوش اسلوبی سے گزریں، اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو سزا بھی یہی بھگتیں گے، کل (27 مارچ کو) پریڈ گراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہو گا، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، اتحادیوں کے ساتھ اور ناراض لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے، راولپنڈی کی ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، راولپنڈی کا حلقہ وفاداریوں کو پسند کرتا ہے، پنڈی شہر کی ریلی کو میں خود لیڈ کروں گا۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو حالات صحیح ہیں، جے یو آئی سرینگر ہائی وے سے اسٹیج ہٹا کر پارکنگ سائیڈ پر لے گئی ہے، تمام پارٹیوں کے راستے کلیئر رکھیں گے، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریکِ عدم اعتماد گزر جائے تو بتاؤں گا کہ ملک دشمن طاقتیں او آئی سی کانفرنس کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔28 سے 4 تاریخ تک دنیا کی نظر پاکستان پر ہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کو اختیار ہے کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کی منظوری سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کر سکتی ہے، اللّٰہ کرے وہ وقت نہ آئے، امید ہے نہیں آئے گا، کوئی ملک دشمن بھی شرارت کر سکتا ہے، ہمیں پوری کوشش کرنی ہے کہ ہم سیاسی طورپر میچیور ہونے کا ثبوت دیں، اگر خدانخواستہ کوئی ٹکراؤ ہو گا تو اس کی رپورٹ ہم نے سپریم کورٹ کو کر دی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہیے،وزیر اعظم کو گورنر راج کی تجویز دی جو مسترد کردی گئی ، میں نے عمران خان کو کہا ہے بجٹ کے بعد الیکشن کے لیے جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مقبولیت اس وقت ملی ہے عمران خان کو ہمیں فورا اگلے الیکشن کے لیے جانا چاہیے۔

امریکا کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا،ایران
- 2 گھنٹے قبل

وزیرخارجہ اسحا ق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا،امریکی میڈیا
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے ایرانی جواب کا تاحال انتظار ہے،عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صوبے بھر میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرادیا
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا،ایران کے پاس معاہدے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کااعتراف
- 8 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ کی امریکی ناظم الامور نیتالی بیکر سے ملاقات،قیام امن اور جنگ میں توسیع کی تجویز
- 4 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کامیاب کارروائی،کالعدم تنظیم کے متعدد کارندے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل











