لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں حکومت کیخلاف مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالا پہنچ چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز بلٹ پروف گاڑیوں میں سوار ہیں ، لانگ مارچ کو ماڈل ٹاون سے روانہ ہوئے گیارہ گھنٹے بیت چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کی قیام گاہ کے اردگرد سکیورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی ، گوجرانوالہ پولیس کی بھاری نفری نے قیام گاہ کی سکیورٹی سنبھال لی ۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز دو بجے کے بعد لانگ ما رچ کی قیادت کر تے ہو ئے اندرون شہر پہنچیں گے۔
اس سے قبل مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، نوازشریف جلدآپ کے سامنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے باہر پھینک دیں گے۔
کارکنوں سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم نے جتنے سرپرائز دینے تھے دے دیے، اب قوم تمہیں سرپرائز دے گی۔
واضح رہے کہ ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 3 گھنٹے قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل

سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 2 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 5 گھنٹے قبل









