پاکستان
اسلام آباد میں آج بڑا پاور شو، تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
اسلام آباد: اسلام آباد میں آج بڑاپاورشو، تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈعوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں امر بالمعروف کے نام سے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، 30 فٹ چوڑا اور 100 فٹ لمبا مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا۔ کرسیاں لگ گئیں اور ساونڈ سسٹم، سکرین کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔
جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کارکنان اسلام آباد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کرلیا۔ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کردیا گیا۔ لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر بھی نصب کر دی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے مختلف اوقات میں جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کی کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔ گلگت ، خیبرپختونخوا سے بھی قافلے آج روانہ ہونگے۔
جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی ۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان
حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ترجمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہید کیےگئے8 کارکنوں کے کوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔
دوسری طرف پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 26 نمبرچونگی سےملحقہ علاقےمیں گرینڈ آپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس ترجمان کان کہنا تھا کہ ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔
علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔
پاکستان
ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا
پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔
پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان
پولیس نے بلیو ایریا پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا
رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔
مظاہرین کو پمز اہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا،رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم