Advertisement
پاکستان

عدم اعتماد تحریک کا معاملہ ، ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

لاہور : مسلم لیگ ق کی قیادت کا اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 27th 2022, 4:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدم اعتماد تحریک کا معاملہ ، ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے۔

چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی اسلام آباد میں ہیں ۔  مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔

مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں ہوگی ،  مسلم لیگ ق۔ ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی ۔

مسلم لیگ ق کی قیادت ملاقاتوں  کے بعد عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ 

Advertisement
Advertisement