پاکستان
بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ”امر بالمعروف” جلسہ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
فواد چودھری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔
فواد چوہدری نے بھی اہم ترین ویڈیو پیغام جاری کردیا@fawadchaudhry @PTIofficial @ImranKhanPTI #GNN pic.twitter.com/tFRVTYIhDG
— GNN (@gnnhdofficial) March 27, 2022
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
پاکستان
نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ