لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کیلئے عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں جاری کیا ہے ، جس میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قائدِ ن لیگ نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی، بدترین غربت اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔
شہبازشریف نےکہا کہ عوام مریم اور حمزہ کے ساتھ نکل کر ظالم حکومت سے نجات حاصل کریں ، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کےساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اٹھیں اور مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق درجوق شریک ہوں اور اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کر کے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کا مستقبل بچا لیں۔
عمران نیازی کے دور میں بدترین مہنگائی ، کرپشن ایک سچ ہے، شہباز شریف #GNN #GNNUpdates pic.twitter.com/MM1DM0H6ED
— GNN (@gnnhdofficial) March 27, 2022
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں حکومت کیخلاف مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالا پہنچ چکا ہے ۔ ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 14 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 4 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 13 گھنٹے قبل

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 13 گھنٹے قبل









