پاکستان
وزیراعظم عدم اعتماد میں نہ بچے تو اللہ عزت دے گا، شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 28 مارچ کو ہم نے ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عدم اعتماد میں نہ بچے تو اللہ عزت دے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کا دن ہے اور وزیر اعظم عمران خان آج جلسے سے خطاب کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں جبکہ ہم نے کل جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی۔ اب ہم انہیں شوکاز نوٹس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں آج عوام کا سمندر ہو گا۔ بھاگ تو شہباز شریف بھی رہا تھا لیکن ایئر پورٹ سے پکڑ لیا اور یہ چلو بھر پانی لے کر ڈوب مریں کیونکہ ان کی واجبی سی ریلی لاہور سے آرہی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 28 مارچ کو ہم نے ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے۔ عمران خان ان سے آخری اوور اور بال تک کھیلے گا جبکہ ان کی نااہلیوں کی وجہ سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے لیکن اگر وزیر اعظم عدم اعتماد میں نہ بچے تو اللہ عزت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ 7 دن تک ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول 24 گھنٹے کے لیے کھلا ہے اور کشمیر ہائی وے پر جے یو آئی کے کارکن آئے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا تاہم آپ کا حق ہے آپ ریلی کریں لیکن آپ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور پھڈا کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مال سے لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں۔ عمران خان دن کے وقت 5 ساڑھے پانچ بجے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔ سری نگر ہائی وے کو خاص طور پر کھلا رکھنے کے آرڈرز ہیں جبکہ ان کا معیار گر چکا ہے کیونکہ یہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں حفاظتی ضمانت ہوئی ہے تاہم میں نے نہیں سنا کہ بندہ دبئی میں ہو اور 10 دن کی حفاظتی ضمانت ہو۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت