پاکستان
مریم نواز کا اپنے والد کیلئے جذباتی پیغام
لاہور : مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انوکھے اندازمیں سابق وزیراعظم اور اپنے والد میاں نواز شریف سے اظہار محبت کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز نے ہاتھ میں میاں نواز کی تصویر کا فریم اُٹھایا ہوا ہے۔ مریم نواز نے کیپشن میں لکھا کہ میاں صاحب! مجھے آپ سے پیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے اردگرد نون لیگی جیالے موجود ہیں جبکہ وہ کافی خوش اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔
Mian sb I love you ❤️ pic.twitter.com/3rlhX2NeAq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 26, 2022
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں حکومت کیخلاف مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گیا۔ ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پاکستان
آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات
دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ون آن ون ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔
انہوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم