دنیا
سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت
سعودی وزارت اسلامی امور نے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا کہ مساجد انتظامیہ کو افطار کرانے کے لیے پہلے منظوری لینا لازمی ہے
ریاض : سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسلامی امور کی وزارت کی جانب سے مساجد کو رمضان کی تناظر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جا سکے گا۔وزارت نے یہ بھی ہدایت کہ کہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کے لیے ایمپلی فائر کا والیوم ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح نماز کے دوران اماموں اور نمازیوں کی فلم بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
سعودی وزارت اسلامی امور نے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا کہ مساجد انتظامیہ کو افطار کرانے کے لیے پہلے منظوری لینا لازمی ہے۔ اسی طرح غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوں کو افطار کرانے کے لیے مساجد کے اماموں سے رجوع کریں۔اسی طرح افطار پارٹیوں کا انعقاد کرنے والے پرائیویٹ گروپس اور افراد کو بھی میونسپلٹی کی طرف سے لائسنس یافتہ دکانوں سے کھانا خریدنے، اصراف سے بچنے اور فضول خرچی سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے یکم اپریل بروز جمعہ کو رمضان کا چاند دیکھنے والوں سے شہادتیں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلکیاتی حساب سے سعودی عرب میں رواں برس رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دنیا
امریکی صدر بائیڈن کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔قبل ازیں اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا، لبنان اس سے قبل بھی اسرائیل کو ایسا حق دینے والے کسی بھی معاہدے کے الفاظ پر اعتراض کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ