جی این این سوشل

پاکستان

" میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا" شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا

  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے  کہا کہ عوام ووٹ کو عزت دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

" میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا" شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :   وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ " میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا، عمران خان اسمبلی میں جیتے یا عوام میں ، وہ چھا گیا ہے ۔ 

  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے  کہا کہ عوام ووٹ کو عزت دے رہے ہیں، لاہور سے آنے والی مسلم لیگ (ن) کی ریلی واجبہی سی ہے ،  مسم لیگ (ن) کو 28 مارچ کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے ،  اگر کل یہ تحریک پیش کرتے ہیں تو 3 یا4 اپریل کو اعتماد کا ووٹ ہوگا  لیکن میں پھر بتا دیتا ہوں کہ  جس عمران خان کو میں جانتا ہوں  وہ آخری گیند تک کھیلے گا ، عمران خان  مجھے کہتا ہے کہ یہ جملہ بار بار دہرایا کروں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کا ہفتے کا پروگرام ہے ، اس تمام عرصے میں ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا  اور میں خود موجود ہوں گا ،  سارا اسلام آباد ہر طرح سے کھلا رہے گا ، افواہوں پر جانے کی ضرورت نہیں ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ،  قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔  عمران خان آج شام ساڑھے پانچ بجے جلسے سے تقریر کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ساری سیاسی کمیٹی  نے کئی بار کہا کہ وہ اپنا خطاب  شام کے بعد کریں مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم  ہیں کہ وہ دن کے وقت  میں تقریر کرنا چاہتے ہیں ۔

پاکستان

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔    

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll