پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، مریم نواز کا نواز شریف سے متعلق بیان پر آصف زرداری کو جواب
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں نواز شریف سے متعلق بیان پر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ، نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے،وہ پاکستان واپس کیسے آئیں ۔ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جب آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، لڑنا ہے تو سب کو جیل جانا پڑے گا، میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، اگر جنگ کو تیار ہیں تو واپس وطن آنا ہوگا۔
مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب میں کہا کہ میرے والد نے میرے سامنے نیب کی 150 پیشیاں پاکستان میں بھگتی ہیں، مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، میاں صاحب میری والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے، جو کیسز کی حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے،۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں ، نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے،وہ پاکستان واپس کیسے آئیں ۔ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں، آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا ، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے ، پیپلز پارٹی استعفوں کے خلاف تھی، مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کے لئے آپ کی حمایت کی، سب جماعتوں کا اتفاق تھا، اب استعفوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)
