Advertisement

سارہ ایورارڈ کو انصاف کی فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جاری

لندن : برطانیہ میں سارہ ایورارڈ کوجلد انصاف کی فراہمی کیلئے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹر ، پارلیمنٹ اور وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 17th 2021, 8:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  برطانوی پولیس تاحال سارہ قتل کیس کی الجھتی گتھی کو سلجھا نہ سکی۔ہزاروں شہریوں نے وسطی لندن سمیت سکاٹ لینڈ یارڈ کے مرکزی دفتر کے سامنے دھرنا  دے دیا۔مظاہرین ہاتھوں میں بینرز تھامے  پولیس مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔پولیس نے ایک بار پھرمتعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

پارلیمنٹ اسکوائر پر  بھی احتجاج کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔برطانوی خواتین آج بھی سارہ ایورارڈ کی یاد میں شمعیں روشن  کر کے  اورپھول رکھ کر اظہار یکجہتی کرتے نظر آئیں۔

پولیس نے سینڈ وِچ ، کینٹ میں  سارہ ایوارڈ قتل کیس بارے لوگوں سے پوچھ گچھ کی اورعلاقے میں مختلف مقامات پر چھان بین کر کے شواہد اکھٹے کیے۔پولیس چیف  سارہ قتل کیس کی ابتک کی صورتحال بارے بریفنگ دینے کیلئے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ 33 سالہ مس سارہ ایورارڈ 3 مارچ کو جنوبی لندن میں اپنی دوست سے ملنے گئی اور لاپتہ ہوئیں تھیں لیکن واپس گھر نہیں پہنچی ۔بعد میں سارا کی لاش ٹکڑوں کی صورت میں 11 مارچ کو کینٹ کے علاقے سے ملی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement