پاکستان
وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں کتنے لوگوں نےشرکت کی؟
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ کیا جس سے وزیرعظم عمران خان نے خطاب کیا۔
اسلام آباد جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )کا بیان سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جب کہ انٹیلی جنس بیورو نے تعداد 26 ہزار بتائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آزاد ذرائع کی جانب سے جلسے کے شرکا کی تعداد 35 ہزار بتاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ہجوم کسی صورت ایک لاکھ کے قریب نہیں تھا۔
دوسری جانب اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے جلسے میں 10ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
عمران خان نے گزشتہ روز جلسے سے طویل خطاب کیا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد جلسے میں 10لاکھ افراد شرکت کریں گے۔
پاکستان
اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔
پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
پاکستان
پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی
مریم مختیار نے ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا
ہمت، بہادری اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا۔
18 مئی 1992 کو کراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011 میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔
تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی تھی، جنھوں نے سال 1965 اور 71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔
پی اے ایف رسالپور سے مریم کوفائٹر کنورشن کیلیے ایم ایم عالم ایئربیس بھیجا گیا جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی، مریم مختیارنے اپنے والد کے نقش قدم پر افواج پاکستان میں شامل ہونے کوترجیح دی۔
صنف نازک ہونے کے باوجود مریم نے وطن عزیزکیلیے وہ کچھ کردکھایاجس کی مثال کم ہی ملتی ہے، 24 نومبر 2015 کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پروازپرروانہ ہوئیں۔
اسی دوران لڑاکا تربیتی ڈبل کاک پٹ جہازمیں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہو گیا، انتہائی مشکل اورقلیل وقت میں اپنی جانوں کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال، انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔
تفریح
پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے
اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے
پاکستان انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔
80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔ ضیاء محی الدین میں شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کے لیے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔
اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بیٹھائی اور سلوراسکرین پر بہترین اداکاری پرانہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔
اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی