اسلام آباد:حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی-باپ) نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور باپ پارٹی کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے 4 ایم این ایز کے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باپ نے بطور جماعت یہ فیصلہ کیا ہے، انہیں یقین دلاتے ہیں بلوچستان کے مسائل کے لئے ان کے ساتھ کام کریں گے۔ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
اس موقع پر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ہم پر بڑی مہربانی ہے۔ یہ میرے پاس آئے اور ہم نے ان سے ڈائیلاگ شروع کیا۔ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جلد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبر شروع سے پورے ہیں، ہم نے یہ کام اتحادیوں کے ساتھ مل کر کرنا ہے، سیاسی اختلافات تو چلتے رہتے ہیں، ہماری تعداد پوری ہے اور اب ہمارے نمبر بڑھتے جارہے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس وقت موقع ہے کہ اپوزیشن کی دعوت قبول کریں، بلوچستان مسلسل محرومیوں کا شکار ہے، سارے معاملات مشاورت کے ساتھ طےکیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے انداز میں ملک کو سنبھالا جائے، معاملات حل کیے جائیں، اٹکا کر نہ رکھا جائے۔
دوسری جانب اپوزیشن کا ساتھ دینے کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے ، چار ارکان اپوزیشن جب کہ ایک حکومت کے ساتھ ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago







