پاکستان
پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی، علیم خان گروپ کا مشاورت کے بعد جواب کافیصلہ
لاہور:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے علیم خان گروپ نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
علیم خان گروپ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ علیم خان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے کل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پرویز الٰہی سے متعلق جواب دیا جائے گا۔
خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کردیا ہے اور عثمان بزدار سے استعفیٰ بھی لے لیا گیا ہے۔
تجارت
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا تاریخی سنگ میل عبور
100 انڈیکس نے 1200 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر لی
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1200 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 500 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے
پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی، شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی لیڈرشپ کہاں تھی؟ علی امین، عمر ایوب، اسد قیصر کے سوا کوئی نہیں تھا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے، بشریٰ بی بی نے یہ بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔
دنیا
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے پہلا اقدام
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔
کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ