جی این این سوشل

پاکستان

آرٹیکل 63-Aکی تشریح، صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ میں سماعت جاری

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹیکل 63-Aکی تشریح، صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ  میں سماعت جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔ آج کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید دلائل مکمل کریں گے۔ دورانِ سماعت مخدوم علی خان نے کہا کہ میں نے اٹارنی جنرل کے سوالات پر جواب تیار کیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آج آپ سے سوالات نہیں ہوں گے، اپنے دلائل مکمل کریں۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ اعظم سے عدالتی سوالات پر بات ہوئی ہے، ان کے توسط سے عدالت میں بیان دینا چاہتا ہوں، وزیرِ اعظم سپریم کورٹ اور ججز کا بہت احترام کرتے ہیں، انہوں نے کمالیہ کے جلسے میں 1997ء میں ججز کو ساتھ ملانے کی بات کی تھی، وزیرِ اعظم ججز کی غیر جانبداری اور عدالت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

سماعت شروع ہونے سے قبل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالت کا حکم ہے، پولیس کو اسے ماننا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ امیر ہو یا غریب پارلیمنٹیرینز ہو یا نہ ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے، جس نے قانون کو ہاتھ میں لیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سرپرائز کا جواب زرادری صاحب خود دیں گے، آہستہ آہستہ چیزیں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں، 31 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سب واضح ہو جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین اور قومی اسمبلی کے قوانین واضح ہیں، 3 دن نہیں تو 7 دن کے اندر ووٹنگ کرانا لازم ہے۔

دنیا

ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے پہلا اقدام

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے  پہلا اقدام

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔

کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا ڈاکٹر عافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر کو خط

ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، خط کا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا ڈاکٹر عافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے، جس میں ان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے یہ کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کے کیس کا مطالعہ کیا گیا ہے اور ان کی حالت زار تشویشناک ہے۔ یہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا اور تعصب کے خدشات کا بار بار اظہار کیا گیا۔ میڈیکل ریکارڈ میں دوران قید جسمانی اور ذہنی تشدد کی علامات بھی موجود ہیں۔

خط میں کارسیول جیل کی تشویش ناک تاریخ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر عافیہ کو ”قوم کی بیٹی“ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالفت کرتا رہا ہے، مگر ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ایسا سلوک اس کے تضادات کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بھروسے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔ اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہم نے سیاست کی قربانی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری سیاسی قربانی رائیگاں نہیں گئیں۔ جبکہ دشمن ہمارے ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ ہم ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔ اور دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll