بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کر کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق، سردار اختر مینگل اور مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوادرسے آزاد حیثیت سے رکن منتخب ہوا تھا، الیکشن آرہا ہے اب ہماری الیکشن کی طرف نظرہے، آصف زرداری کے میرے اوپربہت احسانات ہیں۔ سابق صدر جہاں بھی جائیں گے ان کا ساتھ دوں گا۔ ان کا حکم تھا میں حاضر ہو گیا ہوں۔ بلاول کا عزت دینے پر شکرگزار ہوں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پیش کردی ہے، کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کیا، کل بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا، آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہو رہے ہیں، متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سیلوٹ کرتی ہے۔
بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
جے یو آئی کے رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آج اپوزیشن کے لیے خوشی کا دن ہے، وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آزاد رکن قومی اسمبلی نے ایسا کیل ٹھونکا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے دیں۔
لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اسلم بھوتانی کو خوش آمدید اورمبارکباد دیتا ہوں، کیا وجہ ہے لوگ حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جا رہے ہیں، شاہ زین بگٹی، باپ پارٹی کے بعد اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کوجوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت سے دو روز قبل علیحدگی اختیار کرنے والے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ۔
شاہ زین بگٹی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ عاصم نذیر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونگے۔عاصم نذیر 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 42 minutes ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago




