صحت
حکومت ٹی بی کی بیماری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے : ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کی بیماری کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور حکومت ملک بھر میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹی بی کے خاتمے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ٹی بی سے پاک کرنے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے ٹی بی کی بیماری کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔ حکومت ملک بھر میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ،ملک بھر سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں سترہ سو سے زائد علاج کے مراکز قائم ہیں جہاں پر ٹی بی کا مفت علاج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ٹی بی کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک بھر میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ40 ہزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ترین مشینیں تشخیص کیلئے موجود ہیں ،ٹی بی کی گائیڈ لائینز پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ہم نے دنیا سے وعدہ کر رکھا ہے کہ 2030 تک اس بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔
جرم
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جائے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
علاقائی
پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں
بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں
پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔
باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنسی گئیں بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔
دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اوراس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کو بارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث حکومت نے دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں کو بند کردیا ہے۔
26 نمبر چنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کرراستے بند کردیئے گئے۔
جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے، فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹرویز بھی بند کردی گئی۔
تفریح
چاہت فتح علی خان نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟
چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظر سے گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں